Thursday 24 November 2016

Yummyy Special Seekh Kabab Recipe In Urdu

Yummyy Special Seekh Kabab Recipe In Urdu


اسپیشل سیخ کباب 

سیخ کباب کا اصل زائقہ تو سیخوں پہ لگاکر ھی آتا ھے لیکن ناتجربہ کاری کے باعث یہ سیخوں سے گر جاتے ھیں تو ھم انہیں اوون میں بنانا بتارھے ھیں
اگر اوون نہ ھو تو پھر انہیں بہت ھلکی آنچ پہ ڈھک کر فرائی کرسکتے ھیں

:اجزا

بیف یا مٹن کا قیمہ آدھا کلو 
کچری پاؤڈر یا کچا پپیتا ایک ٹی اسپون 
تیل تین ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون 
( بھون لیں )
ثابت دھنیا ( بھنا ھوا) ایک ٹیبل اسپون 
دار چینی تین چار عدد 
بڑی الائچی دو عدد 
کالی مرچ ثابت چھ سے آٹھ عدد 
لونگ چھ سے آٹھ عدد 
لال مرچ ایک ٹی اسپون یا حسب زائقہ 
نمک حسب زائقہ 
دھی دو ٹیبل اسپون
پیاز دو سے تین عدد درمیانی 
ھرا دھنیا آدھی گھٹی 
پودینہ آدھی گھٹی 
ھری مرچ دو عدد 
کوئلہ ایک عدد 

:ترکیب 

سب سے پہلے قیمہ دھو کر ایک چھلنی میں رکھ لیں اور پیاز ھرا دھنیا ھری مرچ اور پودینہ صاف کرکے کاٹ لیں 
پیاز کو باریک کاٹ کر ایک فرائی پین میں اتنا تیل ڈالیں کہ پیاز گولڈن فرائی ھوجائے 
پھر اس فرائی پیاز کو کسی ٹشو پیپر پہ پھیلا کر رکھ دیں 
گرم مصالے کے تمام اجزا کو ایک ساتھ بلنڈر میں یا سل پہ باریک پیس لیں 
اب قیمہ چاپر میں ڈال کے تمام مصالے گرم مصالے ڈال کر پیس لیں لیکن بہت زیادہ باریک مت کریں 
اب اس قیمے میں کچری یا کچا پپیتا مکس کریں 
کم از کم ایک گھنٹہ رکھ دیں گرمی زیادہ ھو تو فریج میں ڈھک کر رکھیں 
اب کوئلہ چولھے پہ رکھ کر سلگا لیں اور تلی ھوئی پیاز کو چورا کرکے قیمے میں مکس کردیں 
ساتھ ھی دھی اور تیل تین اسپون بھی مکس کرلیں 
اور ھرا دھنیا ھری مرچ اور پودینہ بھی ملالیں
ھاتھ سے بہت اچھی طرح گوند لیں اب اس کے درمیان میں ایک پیاز کا چھلکا یا فوائل پیپر رکھ کر سلگا ھوا کوئلہ رکھ دیں 
اس کوئلے پہ زرا سا گھی یا تیل ڈالیں اور فورا ڈھک دیں 
پندرہ منٹ بعد کھول کر ایک سیخ یا لکڑی کے چمچے کی ڈنڈی کی مدد سے لمبے سیخ کباب تیار کرلیں 

:اوون میں بنانا

اوون کی ٹرے کو تیل سے گریس کریں اوون کو دس منٹ پہلے ایک سو اسی یا دوسو 180/200F پہ پری ھیٹ کریں 
ٹرے میں فوائل پیپر کی شیٹ بچھا لیں شیٹ اتنی بڑی کاٹیں کہ کباب رکھ کر اوپر سے بھی کور کرلیں اب اس پہ احتیاط سے کباب رکھ دیں زرا فاصلہ رکھیں 
اب اس ڈش کو اوون میں رکھ دیں چالیس منٹ تک اسے کور کرکے رکھیں 
پھر اسے نکال کر اوپر سے فوائل پیپر کھول دیں اور مزید اوون میں رکھ دیں اسکا پانی خشک ھوجائے تو پانچ سے سات منٹ اسے گرل کرلیں اس دوران برش سے ان پہ ھلکا سا تیل بھی لگادیں 
پیاز اور دھی کے رائیتے کے ساتھ گرم گرم پراٹھے کے ساتھ پیش کریں 
اگر سیخوں پہ بنانا ھو تو بس کوئلے سلگا کر ھلکی آنچ پہ بھون لیں 
اگر فرائی کرنا ھو تو پھیلی ھوئی کڑھائی میں کم تیل ڈالیں آنچ کم رکھیں کم کم کباب رکھ کر ڈھک کر فرائی کریں تاکہ سکڑ کر شکل خراب نہ ھو ایک سائیڈ سے سرخ ھوجائےتو پلٹ کر دوسری طرف سے سرخ کریں اور نکال کر پیش کریں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates