Tuesday, 2 June 2015
دنیا میں گرمی کےموسم پر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فائدہ آٹھائیں
دنیا کے بہت سے خطوں میں گرمی کا موسم زور پر ہے۔ بھارت اور پاکستان میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔ گرم موسم میں دھوپ اور گرم ہوا صحت پر جو اثر چھوڑتی ہے، اس سے اکثر افراد کی طبیعت بے حال ہوجاتی ہے۔ طبیعت کو بحال رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں، تو گرم موسم کی سختی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ پانی کا وافر مقدار میں استعمال گرمی سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے، اپنے آپ کو فریش رکھیں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے، کیونکہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی پانی پینے کا ہی بہانہ ہے، لہذا گرمی میں کھائیں کم اور زیادہ مشروبات کے استعمال سے جلد اور جسم کے اندرونی نظام کو گرمی کے اثر سے محفوظ رکھیں۔ پھلوں میں پانی سے بھری گیند، قدرت کی واٹر بال، یعنی تربوز سے بھی بھر پور فائدہ اٹھائیں، تاکہ پیٹ بھی بھرے اور تقویت بھی ملے۔ معمول بنائیں نہانے کو، تاکہ فریش رہیں اور گرمی کا اثر کم سے کم ہو، لو کے تھپیڑوں میں باہر نہ نکلیں، لیکن نکلنا ضروری ہو تو چھتری ساتھ لے جانا مت بھولیں، تاکہ سورج کی تپتی شعاعوں سے بچ سکیں۔ گرم موسم طبیعت میں سستی پیدا کردیتا ہے۔ لہذا مرغن کے بجائے ہلکی غذاؤں یعنی دالوں اور سبزیوں کو روزمرہ کے کھانے میں شامل کریں تاکہ زندگی کا پہیہ تیز دوڑے۔ لیکن اگر گرمی سے طبیعت بگڑے، تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات ضرور لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا خیال بھی رکھیں اور اس لیے گھر کے باہر پانی سے بھرا ایک مٹکا اور گلاس رکھیں، تاکہ دوسرے بھی گرمی سے نڈھال نہ ہو اور ہاں ان تدابیر کے ساتھ ساتھ گرم موسم میں بے چین جانووروں کا بھی خیال رکھیں اور چھت پر جا کر کنڈلیا میں پانی بھر دیں
About the Author
Sajid
Author & Editor
Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment