Saturday 26 November 2016

Homemade burger recipe in urdu

Easy To Cook Homemade Burger Recipe In Urdu


دیسی بن کباب

بچوں کو بازاری بن کباب کھلانے سے بہتر ھے کہ گھر میں بن کباب بناکے دیں 
کباب بناکر ھاف فرائی کرکے رکھ لیں تو چھٹ پھٹ تیار ھوجاتے ھیں

:اجزا

قیمہ آدھا کلو 
چنے کی دال ایک کپ 
نمک حسب زائقہ 
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون 
ثابت لال مرچ چار عدد 
پیاز دو عدد 
آلو ایک عدد
انڈا ایک عدد 
تیل فرائی کے لئیے 
سادہ بن حسب ضرورت 

:ترکیب

دال کو دھو کر دو کپ پانی میں بگھو کر رکھ دیں ایک گھنٹہ
ایک پتیلی میں یہ دال ادرک لہسن پیسٹ آلو پیاز اور نمک مرچ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ دال آدھی گل جائے اور زرا سا پانی بچ جائے 
اب اس میں قیمہ شامل کریں اور ڈھک کر ھلکی آنچ پہ پکنے رکھ دیں قیمہ گل جائے اور پانی بلکل خشک ھوجائے تو اتار لیں 
اسے چاپر میں ڈال کر پیس لیں 
ایک برتن میں نکال کر اس میں انڈا توڑ کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں پھر ھلکے گیلے ھاتھ سے اس کے درمیانے سائز کے کباب بنالیں 
دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں 
ایک توے پہ تیل ڈالیں تیل کم لیں اور کباب ڈال کے گولڈن فرائی کریں 

:بن کباب تیار کرنا

چھوٹے سائز کے بن لے کر ان کو ھلکا سا توے پہ گرم کریں کیچپ لگاکر چاھیں تو سلاد پتہ بھی رکھ سکتے ھیں پھر کباب رکھ دیں 
ساتھ میں اگر فرنچ فرائیز بھی ھوں تو بچے بہت انجوائے کرکے کھالیتے ھیں 
فرنچ فرائیز پیج پہ دو طرح کے موجود ھیں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates