Sunday, 21 September 2014

کامیاب مردوں کےپیچھے کس کا ہاتھ ؟سائنس کے جواب نے سب کو حیران کردیا



واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نفسیات کی ایک تازہ تحقیق نے مردوں کی کامیابی میں شریک حیات کے بنیادی کردار کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ عملی زندگی میں بلند مقام حاصل کرنے والے مردوں کی کامیابی میں دیانت دار ، باضمیر اور تعاون کرنے والی شریک حیات کا اہم کردار ہو تا ہے ۔
جریدے 'سائیکوکو جیکل سائنس 'میں شائع ہونے والی تحقیق میں 5ہزار جوڑوں کی زندگی کا مطالعہ کی گیا ۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق میں معلوم کیا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں بلند عزائم رکھنے والے مردوں نے صرف اس صورت میں کامیابی حاصل کی جب انہیں گھر میں تعاون کرنے والیے بیوی کا ساتھ حاصل تھا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں اپنا کردار دیانت اورمحنت سے ادا کرنے والی خاتون باضمیر شخصیت ہوتی ہے اور اس کی شخصیت کے بلند اوصاف مرد کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لےے مدد اور حوصلہ فراہم کرتے ہیں ۔
تحقیق سے واضح ہو ا کہ بلند عزائم والے مردوں کے لیے با ضمیر ، دیانت دار ، محنتی اور تعاون کرنے والی شریک حیات کا ساتھ از حد ضروری ہے 

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates