Friday 18 November 2016

Delicious Crunchy Chicken Recipe In Urdu

Delicious Crunchy Chicken Recipe In Urdu


کرنچی چکن 

بچوں کو یہ چکن بہت زیادہ پسند آتی ھے کیونکہ اس کا ٹیسٹ الگ ھوتا ھے لیکن اوپر کی لئیر بلکل مشہور ریسٹورنٹ جیسی کرسپی ھوتی ھے 

:اجزا

چکن ھڈی والی دس عدد یا بون لیس سینے کے چپٹے پارچے آدھا کلو ( دونوں سے ٹیسٹ میں فرق نہیں آتا )
نمک حسب زائقہ 
کالی مرچ پسی ھوئی آدھا ٹی اسپون 
لہسن پسا ھوا ایک ٹیبل اسپون سرکہ دو ٹیبل اسپون 
سویا ساس تین ٹیبل اسپون 

:کوٹنگ کے لئیے

شہد آدھا کپ 
پانی دو ٹیبل اسپون
کارن فیلکس ایک کپ 
سےڈیڑھ کپ

:بیٹر کے اجزا

میدہ دو کپ
کارن فلور دو ٹیبل اسپون
بیکنگ پاؤڈر ایک ٹی اسپون
ٹھنڈا یخ پانی حسب ضرورت
نمک حسب زائقہ
تیل فرائی کے لئیے حسب ضرورت 

:ترکیب 

چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں 
ایک پیالے میں نمک مرچ سویا ساس سرکہ اور لہسن پسا ھوا مکس کرلیں پھر اس میں چکن کو اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ رکھ دیں

ایک الگ پیالے میں شہد اور پانی کو مکس کریں پانی تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں بہت پتلا نہیں ھونا چاھئیے 
کارن فیلکس کو کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر بیلن سے کرش کرلیں لیکن بہت باریک پیسنے سے گریز کریں 
اب اسکا بیٹر تیار کرلیں

میدہ چھان کر کارن فلور بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملالیں
ٹھنڈا یخ پانی ملاتے جائیں اور گاڑھا سا پیسٹ تیار کرلیں
تیل کڑھائی میں گرم کرنے رکھ دیں 

اب ایک چکن کا پیس لیں 
پہلے اسے شہد میں ڈپ کریں پھر اسے میدے کے بیٹر میں ڈپ کریں پھر اسے کارن فیلکس میں اچھی طرح لپیٹ کر یا لتھڑ کر دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں 
جب چکن کو کارن فیلکس لگائیں تو چکن کا ایک پیس لے کر ایک صاف سطح پہ رکھیں اور کارن فیلکس کو خشک ھاتھ سے اس پہ کوٹنگ کریں تاکہ آپ کے کارن فیلکس گیلے نہ ھوں ورنہ ان کا چپکنا مشکل ھوگا سارے پیس اس طرح تیار کرکے لازمی فریج میں رکھیں اور جب تیل گرم ھو جائےتب فریج سے نکال کر گرم تیل میں ڈالتے جائیں اگر فریج سے نکال کر باھر رکھ دیں گے تو کوٹنگ پلیٹ پہ ھی رہ جائے گی
لنچ کے لئیے آپ دینا چاھیں تو انہیں رات میں فرائی مت کریں بس تیار کرکے فریج میں رکھ دیں اور عین ٹائم پہ فرائی کریں 

آنچ درمیانی رکھیں اور جب چکن اچھی طرح گولڈن ھوجائے تو ٹشو پیپر پہ نکال لیں 
فوائل پیپر میں لپیٹ کر لنچ بکس میں رکھ دیں 
اصل زائقہ شہد سے آتا ھے لیکن کچھ بچے میٹھا پسند نہیں کرتے تو شہد کی مقدار کم کی جاسکتی ھے اور صرف بیٹر اور کارن فیلکس سے بھی کوٹنگ کرکے فرائی کیا جاسکتا ھے ایک یونیک کھٹا میٹھا ٹیسٹی کرنچی چکن یقینا آپ کو اور بچوں

اگر بڑوں کے لئیے بنائیں تو لال مرچ پسی ھوئی یا کٹی ھوئی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون ڈالی جاسکتی ھے

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates