Sunday 6 November 2016

Homemade Egg Caremal Pudding Recipe In Urdu

Homemade Egg Caremal Pudding Recipe In Urdu


ایگ کریمل پوڈنگ


: پوڈنگ
 اس کو بنانے سے پہلے کچھ باتیں بہت ضروری ھیں جو نوٹ کرلیں ورنہ پڈنگ درست نہیں بنے گی اور یہ بھی اچھی طرح سمجھ لیں کہ مائیکرو اوون میں پڈنگ نہیں بنے گی گیس اوون میں بنے گی اگر اوون نہیں ھے تو اس کا طریقہ بھی لکھ رھی ھوں 

ایک کھلے منہ کی پتیلی لے کر اس میں پانی بھر دیں اور چولھے پر چڑھا دیں پانی اتنا ھو کہ جب آپ سانچہ رکھیں تو وہ سانچہ پانی سے آدھا باہر رھے 

:اب چند ضروری باتیں

پڈنگ بناتے وقت خیال رھے کہ جو چیز بھی دوسری چیز میں ملائی جائے اسے خوب پھینٹا جائے جتنا پھینٹا جائے گا اتنی اچھی پڈنگ بنے گی
انڈے پھینٹے ھوئے ھمیشہ خیال رکھیں گے کہ زردی سفیدی الگ الگ کریں گے ایک زرہ بھی سفیدی میں زردی کا نہ جائے اور سفیدی کو اتنا پھینٹیں گے کہ اسکا جھاگ بن جائے اور ایسا جھاگ ھو کہ آدھا گھنٹہ رکھنے پر بھی نہ بیٹھے انڈے جتنے پھینٹیں گے اتنی ھی نرم پڈنگ بنے گی 
آج کل بنی ھوئی پڈنگ ملتی ھے جیسے بنانا آسان ھے لیکن کوئی سیکھنا چاھے تو مجھے خوشی ھوتی ھے 
یہ ٹپ نوٹ کرلیں انشا اللہ پڈنگ بتاؤں گی

:اجزا
فریش دودھ ایک لیٹر یا چار گلاس 
انڈے چھ عدد
چینی دو کپ 
لیمن فوڈ کلر ایک چٹکی 
ونیلا ایسنس ایک ٹی اسپون 
گھی ایک ٹیبل اسپون 

ترکیب۔

ایک پتیلی میں دودھ کو پکنے رکھ دیں جب ابال آجائے تو اس میں لیمن فوڈ کلر اور ایک کپ چینی ڈال کر پھر سے پکنے رکھ دیں اور اتنا پکائیں کہ چینی کا پانی خشک ھوجائے چمچہ چلاکر دیکھیں کہ دودھ تھوڑا گاڑھا ھو گیا ھے اب چولھا بند کردیں 
انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ کرلیں اور سفیدی کو اتنا بیٹ کریں کہ جھاگ بن جائے اور زردی کو بھی ھلکا سا پھینٹ لیں زردی بغیر پھینٹے بھی ڈال سکتے ھیں

اب یہ انڈے یعنی زردی اور سفیدی دودھ میں ڈالیں مکس کرلیں اور ونیلا ایسنس بھی ملالیں 
کیک بنانے والے سانچے میں یا کسی بھی سلور کے برتن میں دو چمچے چینی ڈال کر ھلکی آنچ پر چولھے پر رکھ دیں اور ھر طرف گھماتے ھوئے چینی کو سنہری کرلیں خیال رھے کہ چینی جلے نہیں صرف سنہری ھو
اب اسے مکمل ٹھنڈا ھونے دیں 
پھر اس میں دودھ اور انڈوں کا مکسچر ڈالیں

:بنانے کاطریقہ اوون میں اور اوون کے بغیر

:اوون کے بغیر بنانا
جس برتن میں آپ نے آمیزہ ڈالا ھے اسی سائز کی ایک پتیلی لیں اور اس میں پانی بھر لیں پانی اتنا ھو کہ پڈنگ والا برتن اس میں رکھیں تو پانی اس سے نیچے رھے اوپر سانچے تک نہ آجائے 
پانی والی پتیلی چولھے پر رکھ دیں جب پانی میں ابال آجائے تو اب اس میں پڈنگ والا سانچہ رکھ دیں اور اسکو مکمل ڈھک دیں درمیانی آنچ پر چالیس منٹ تک پکائیں پھر نکال کر ٹھنڈا کرلیں 

:اوون میں بنانا

اوون میں بھی اسی طرح بنے گا کہ آپ مکسچر کو چینی والے کیک کے سانچے میں ڈالیں اور ایک پانی بھرے ایسے برتن میں رکھیں جس میں آپ کا سانچہ آدھا پانی میں رھے 
اوون کو 180c پر بیس منٹ پہلے گرم کرلیں اس میں یہ سانچہ پانی سمیت رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ تک بیک کرلیں 
نکال کر پانی سے نکالیں اور شاشلک اسٹک سے یا ٹوتھ پک سے چیک کریں اگر وہ صاف نکل آئے تو ٹھیک ورنہ پھر سے پانچ چھ منٹ رکھ دیں 
دونوں میں سے جو طریقہ آسان لگے اس طرح بنا لیں 
اب اسے ٹھنڈا ھونے دیں پھر تیز چھری سے سائڈ سے سانچے سے الگ کرلیں ایک بڑی پلیٹ اس پر رکھ کر اسے الٹا کرلیں تاکہ بغیر ٹوٹے نکل آئے 
آپ اسی طرح سادہ بھی خوب ٹھنڈا کرکے پیش کرسکتے ھیں اور اگر اسکا کیریمل بنا چاھیں تو وہ اس طرح بنائیں

:کیریمل بنانا

پھیلے ھوئے فرائی پین کو چولھے پر رکھیں اس میں گھی پھیلاکر لگادیں 
اور باقی کی ایک کپ چینی ڈال دیں آنچ ھلکی رکھیں آھستہ آھستہ چینی پگھل کر پھیلتی جائے گی اور اسکا کیریمل بنتا جائے گا جب چینی مکمل پگھل جائے اور سنہری ھونے لگے تو ھلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر اتار لیں اب کیریمل تیار ھے 
گرم کیریمل پڈنگ پہ ڈال دیں یا سائڈ پر زیادہ اور اوپر کم ڈال کر پیش کریں یہ پڈنگ پانچ سے چھ لوگوں کے لئیے کافی ھے اگر آپ کم افراد کے لئیے بنانا چاھیں تو تمام اجزا کی مقدار آدھی کرلیں



About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates