Thursday 17 November 2016

Yummyy Chicken Pasta Salad Recipe In Urdu

Yummyy Chicken Pasta Salad Recipe In Urdu


چکن  پاستا سلاد کی مزیدار ترکیب 
ایک اور بہترین لنچ کے لئیے بہت زبردست ڈش ھے آپ اس میں چکن کی جگہ بیف مٹن بھی لے سکتے ھیں اپنے بچوں کی پسند کے یا موسم کے تمام پھل یا سردیوں میں ڈرائی فروٹ مثلا اخروٹ بادام کشمش بھی شامل کرسکتے ھیں 
پہلے سلاد کے ساتھ مایونیز گھر میں بنانا سکھا چکی ھوں 
لیکن دوبارہ پورا طریقہ لکھ رھی ھوں 
پہلے چکن پاسٹا سلاد کے اجزا نوٹ کرلیں 

:-اجزا 

میکرونی یا پاسٹا دو کپ
چکن بریسٹ دو عدد
سیب دو عدد
انناس یا کیلا یا جو بھی پھل چاھیں ایک کپ
نمک حسب زائقہ
لہسن کے جوئے دو عدد
سفید مرچ پسی ھوئی آدھا ٹی اسپون ( کالی مرچ بھی لے سکتے ھیں اور مقدار میں کمی بیشی کرسکتے ھیں )
چینی ایک ٹیبل اسپون
لیموں کا رس دو ٹی اسپون
مایونیز ایک کپ
فریش کریم آدھا کپ ( نہ ھو بھی کوئی مسلہ نہیں زائقہ بہت اچھا ھوجاتا ھے )

:-ترکیب 

چکن بریسٹ کو دھو کر بیس منٹ فریزر میں رکھ دیں پھر اسکو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں
اب ایک پتیلی میں یہ چکن اور لہسن کے جوئے ڈال کر دو چمچہ پانی ڈال کر ھلکی آنچ پہ ڈھک کر رکھ دیں اتنی دیر پکائیں کہ چکن کا پانی اسی میں خشک ھوجائے اور گل جائے
سارے پھل دھو کر چوکور برابر کے سائز کے کاٹ لیں میں نے ابلے ھوئے آلو اور کھیرا بھی شامل کیا ھے
اب میکرونی کے لئیے اندازے سے پانی ابلنے رکھ دیں اور اس میں زرا سا نمک اور دو چمچہ تیل شامل کرلیں
میکرونی یا پاستا کو ابلتے پانی میں ڈال کر دس سے بارہ منٹ تک ابالیں اور چھلنی سے پانی نکال دیں اور ٹھنڈا پانی بہادیں اور زرا سا تیل مل دیں تاکہ چپکیں نہیں
اب ایک بڑا پیالہ لیں اس میں تمام پھل میکرونی اور چکن کی بوٹیاں ملالیں ان پہ لیموں کا رس نمک سفید مرچ چینی شامل کرلیں کانٹے سے مکس کریں
فریش کریم کو مایونیز میں ملاکر پھینٹ لیں اور اس پھل چکن کے مکسچر پہ ڈال کر ھلکے ھاتھ سے مکس کرکے فریج میں ٹھنڈا کرنے رکھ دیں
آپ اس میں ابلے ھوئے مٹر سوئیٹ کارن گاجر سب کچھ ملاکر بچوں کو دیں
مایونیز گھر پہ بنانا 

:-اجزا"
انڈوں کی صرف زردی دو عدد
نمک کواٹر ٹی اسپون
سفید مرچ پسی ھوئی آدھا ٹی اسپون
پسی ھوئی رائی یا مسٹرڈ پاؤڈر آدھا ٹی اسپون
چینی ایک ٹی اسپون
سرکہ یا لیموں کا رس دو ٹیبل اسپون
کوکنگ آئل ایک کپ

:ترکیب
مایونیز بنانے کے لئیے صاف خشک پیالے میں نمک سفید مرچ چینی اور مسٹرڈ پاؤڈر اور انڈے کی زردیاں ڈالیں اور ان کو ھلکا سا پھینٹ لیں اب آپ چاھیں تو اس مکسچر کو بلنڈر میں ڈال لیں اور مسلسل بلنڈر چلاتے ھوئے تھوڑا تھوڑا کرکے تیل ڈالتی جائیں جب تیل پورا ھوجائے تو آخر میں سرکہ یا لیموں کا رس ڈال کر اتنی دیر پھینٹیں کہ مکسچر گاڑھا ھوجائے اب اسے فرج میں رکھ دیں
گھر کی بنی مایونیز ھمیشہ فریج میں رکھیں پانی کا قطرہ بھی گرگیا تو مایونیز خراب ھوجاتی ھے تین سے چار دن آرام سے رکھ کر استمعال کرسکتے ھیں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates