Friday 18 November 2016

Quaker White Oats Recipe In Urdu ( جو کا دلیہ)

Quaker White Oats Recipe In Urdu ( جو کا دلیہ)


جو کا دلیہ

بچوں کی صحت اور تندرستی کے لئیے بہت ضروری ھے کہ انہیں جو کا دلیہ ھر روز دیا جائے کھبی نمکین کھبی میٹھا کھبی سوپ کے ساتھ اور کھبی دال سبزی کے ساتھ جس ڈبے کی پک دی ھے یہ تیار ھوتا ھے اسی لئیے بہت جلدی بن جاتا ھے یہاں میں اسی دلئیے سے تیار شدہ کچھ ڈشز بتارھی ھوں 

:میٹھا دلیہ شہد اور پھلوں کے ساتھ 

کیوکر دلیہ چار ٹیبل اسپون 
پانی ایک کپ سے سوا کپ
چینی ایک ٹیبل اسپون
شہد دو ٹیبل اسپون
دھی ایک ٹیبل اسپون
دودھ چھ ٹیبل اسپون
اپنی پسند کے پھل مثلا کیلا چیکو سیب وغیرہ

:ترکیب 

ایک پین میں پانی ڈال کر پکنے کے لئیے رکھ دیں اور اس میں چینی بھی شامل کرلیں اور چمچے سے ھلاتے 
رھیں پھر اس میں دلیہ ڈال کر چار پانچ منٹ پکائیں مناسب گاڑھا ھوجائے تو اتار لیں
تھوڑا ٹھنڈا ھوجائے تو دھی ڈال کر مکس کرلیں ( دھی کھٹا نہ ھو )
اب اس میں دودھ ملالیں اور پھل چھوٹے کٹے ھوئے شامل کردیں
ڈش میں نکال کر اوپر سے شھد اور پھل سجادیں
اسٹرابیری کے موسم میں وہ بھی شامل کرسکتے ھیں یا جو بچہ شوق سے کھائے وہ شامل کرلیں 

:نمکین دلیہ سوپ کے ساتھ 

چکن یا مٹن ایک پاؤ گوشت
یا قیمہ
کیوکر دلیہ چار ٹیبل اسپون
پیاز ایک چھوٹی
کالی مرچ ثابت دو عدد
مونگ کی دال ( ابلی ھوئی) دو تین ٹیبل اسپون
نمک حسب زائقہ
گارنش کے لئیے ھرا دھنیا
تیل دو ٹیبل اسپون 

:ترکیب

تیل گرم کریں اس میں چکن یا مٹن یا قیمہ ڈال کر ھلکا سا فرائی کرلیں رنگ بدل جائے تو اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر پکنے دیں اور اس میں کالی مرچ نمک اور پیاز بھی کاٹ کر شامل کرلیں
چکن جلدی گل جائے گی لیکن مٹن اور قیمہ گلنے میں وقت لے گا تو رات کو بھی تیار کرکے رکھ سکتے ھیں
اب جب گل جائے تو اس میں اتنا پانی ھو کہ اندازے سے ایک کپ رھے اگر کم لگے تو اور پانی شامل کرلیں
اب یخنی چھان کر الگ کرلیں اور گوشت کا ریشہ کرلیں قیمہ ھے تو میش کرلیں یا کچل لیں
اب اس ڈیڑھ سے دو کپ یخنی کو پین میں ڈال کر کیوکر دلیہ شامل کرکے دال بھی ملالیں اور اتنا پکائیں کہ یک جان ھوکر ھلیم کی طرح ھوجائے
اس میں گوشت کا ریشہ بھی مناسب مقدار میں ملالیں سارا نہ ڈالیں بہت گاڑھا اچھا نہیں لگتا
اگر چاھیں تو اس میں مزید کالی مرچ چھڑک لیں
اور اگر چاھیں تو اوپر سے بھی دو ٹیبل اسپون تیل گرم کرکے تین پیاز کے لچھے تل کر بگھار بھی دے سکتی ھیں

Quaker White Oats Recipe In Urdu ( جو کا دلیہ)

:دلیہ سبزیوں کے ساتھ

اوپر والا پورا طریقہ ھے بس دال کی جگہ اپنے بچے کی پسند کی کچھ ابلی ھوئی سبزیاں مثلا آلو مٹر پالک گاجر شامل کرلیں
سبزیوں کو ابالتے ھوئے نمک شامل کرلیں اور ان کا پانی ضائع مت کریں بلکہ دلئیے میں ھی مکس کردیں
جو بچے سبزی بلکل نہ کھاتے ھوں ان کو ابلی ھوئی سبزی بلنڈر میں پیس کر دلئیے میں ملاکر دی جاسکتی ھے
یہ کچھ آئیڈیاز تھے آپ اس میں بہت زیادہ ورائٹی لاسکتی ھیں 

کریم چاکلیٹ پسے ھوئے بسکٹ ویفر حتی کہ آئیس کریم بھی میٹھے دلئیے میں ڈال کر دی جاسکتی ھے اور نمکین دلئیے میں آپ ابلے ھوئے چاول میش کرکے آلو تلے ھوئے یا گرم دلئیے میں چیز کرش کرکے ڈال سکتی ھیں مکھن بھی ڈال کے پیش کیا جاسکتا ھے

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates