Monday 1 June 2015

ایسا ٹیسٹ جو 13 سال پہلے بیماری سے آگاہ کر دے:-

ایسا ٹیسٹ جو 13 سال پہلے بیماری سے آگاہ کر دے

ایسا ٹیسٹ جو 13 سال پہلے بیماری سے آگاہ کر دے:-

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جس طرح کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اسی طرح اس کے علاج اور سدباب کے لیے بھی سائنسدانوں کی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں جس کے بعد امریکی سائنسدانوں نے ایسا ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے 13 سال قبل ہی کینسر کی بیماری کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ امریکی سائنسدانوں کے مطابق کینسر کی تشخیص کے لیے تیار کردہ نیا ٹیسٹ نہ صرف 100 فیصد درست نتائج دیتا ہے بلکہ 13 سال قبل ہی انسانی جسم میں کینسر کی موجودگی سے متعلق آگاہی فراہم کردیتا ہے

 جس کے بعد جسم میں انتہائی معمولی تبدیلیوں کے رونما ہونے سے اس بات کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کو توڑ پھوڑ سے بچانے کے لیے کروموسومز کے کناروں پر بنے حفاظتی کیپ کا کمزورہونا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا اس بات کا پتا دیتا ہے کہ جسم میں کینسر کی بیماری پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے ٹیسٹ سے اس کا 100 فیصد درست پتا لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کروموسومز کی یہ کیپس جسے ٹیلومرزکہا جاتا ہے اپنے اصل سائز سے چھوٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور کینسر کی بیماری پیدا ہونے سے 4 سال قبل ان کے چھوٹے ہونے کا عمل رک جاتا ہے۔ نارتھ ویسڑن یونیورسٹی کے ایک ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ ٹیلو مرز کے اس پیٹرن کا بننا کینسر کے بیدار ہونے کا اشارہ دیتا ہے

 جب کہ اس پیٹرن اورکینسر کی تمام اقسام میں مضبوط تعلق نظر آتا ہے اور اس ٹیسٹ سے کینسر کو بروقت ڈائگنوسٹ کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 13 سال کے دوران 792 افراد کا مشاہدہ کیا جس میں سے 135 افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کی تشخیص ہوئی، اس دوران ان لوگوں میں ٹیلومرز تیزی سے چھوٹے ہونا شروع ہوئے تاہم بیماری سے 4 سال قبل ٹیلومرز کے چھوٹے ہونے کا عمل رک گیا۔

ماہرین کے مطابق سیل کی تقسیم کے ساتھ ہی ٹیلومرز مزید چھوٹے ہوجاتے ہیں اور یہ عمل بڑی عمر کے لوگوں میں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس عمل سے یہ پتا چل جاتا ہے کہ کینسر کس طرح سیل کو ہائی جیک کرتا ہے جب کہ اس ٹیسٹ سے یہ امید بھی پیدا ہوگئی ہے کہ اب کینسر کا علاج اس طرح ممکن ہو سکے گا کہ اس کے نتیجے میں جسم کے صحت مند سیل کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates