بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورنے کترینہ کیف سے منگنی کی اطلاعت کو مسترد کر تے ہوئے کہاکہ جب بھی وہ منگنی کریں گے تو ضرور خود اعلان کریں گے اس لیے میڈیا کو چاہئے کہ ایسی اطلاعات کو نہ پھیلایا جائے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کپورنے کترینہ کیف سے منگنی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ وہ بھی شادی کریں اور ان کے بھی بچے ہوں لیکن ان کی زندگی ابھی اس مقام پر نہیں پہنچی کہ وہ شادی کے بار ے میں سوچیں ۔
رنبیر کپورکا کہناتھاکہ وہ اپنی نجی زندگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلمی دنیا سے الگ اپنی زندگی جینا چاہتے ہیں جو کہ عوام کی نظروں سے دور ہو تاہم جب بھی منگنی کروں گا تو سب کے سامنے اعلان کروں گا چھپاﺅں گا نہیں۔
Post a Comment