Thursday, 2 July 2015

19ماہ کی بچی نے 7 فٹ لمبی دیوارپرچڑھ کرسب کوحیران کردیا



19ماہ کی بچی نے 7 فٹ لمبی دیوارپرچڑھ کرسب کوحیران کردیا


ایری زونا(نیوزڈیسک) امریکا کی ایک بچی نے جو اپنے والدین کے نقشے قدم پر چلے ہوئے 19 ماہ میں بھی کئی فٹ دیوار پر چڑھ جاتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے اسے ذرا بھی ڈرنہیں لگتا۔امریکی ریاست ایریزونا کے رہائشی زیک اوران کی اہلیہ راچیل دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما ہیں اور اب ان کی بیٹی ایلی اپنے ماں باپ نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 19 ماہ کی عمر میں 7 فٹ کی دیور پر چڑھ جاتی ہے بلکہ ایلی نے صرف 2 ماہ میں دیوار پر چڑھنے کی کوششیں شروع کردیں تھیں۔



 ایلی کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ صرف 2 ماہ کی تھی تب اس کے لیے نرسری میں ایک راک وال تعمیر کرائی گئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد اس نے دیوار پر پر خود ہی چڑھنا شروع کردیا۔ایلی کی والدہ کے مطابق وہ دیوارپرچڑھنے سے محبت کرتی ہے اور جب سے اس نے دیوار پر چڑھنا شروع کیا تو کبھی گری یا زخمی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب بچی کی دیوار پر چڑھنے کی ویڈیو نے فیس بک پر دھوم مچا دی ہے اور اب تک اس کو ایک کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates