Friday, 18 November 2016

Yummyy Mini Pizza Muffins Rrecipe In Urdu

Yummyy Mini Pizza Muffins Rrecipe In Urdu


منی پیزا مفن 

یہ بہت آسان اور بہت مزے دار بنتے ھیں 
آپ لنچ کے لئیے انہیں مکمل تیار کرکے فریج میں رکھ سکتی ھیں اور صبح انہیں مائیکرویو میں یا گیس اوون یا الیکٹرک اوون میں گرم کرکے بچوں کو دے سکتی ھیں یہ میں نے پہلے بنائے تھے اب ریسیپی دے رھی ھوں نیٹ کی پک کے ساتھ

: اجزا

:پیزا ڈفھ کے اجزا

میدہ ایک کپ 
تیار خمیر ایک ٹی اسپون 
نمک کواٹر ٹی اسپون 
عام چینی ایک ٹیبل اسپون 
تیل دو ٹیبل اسپون 
ملک پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون 
گرم پانی حسب ضرورت 

:ترکیب

تمام اجزا کو ایک ساتھ مکس کرکے ایک پیالے میں ڈال کر گرم پانی سے عام آٹے کی طرح گوند لیں 
نہ بہت سخت رکھیں نہ نرم کریں ڈھک کر تقریبا ایک گھنٹہ رکھ دیں 

:ٹاپنگ کے اجزا

اسموک بیف یا سلامی یا بچا ھوا قیمہ یا چکن کی چھوٹی بوٹی یا اپنی پسند کی کوئی مکس سبزی آدھا کپ 
موزیلا چیز ایک کپ 
مکھن یا مارجرین پگھلا ھوا ایک ٹیبل اسپون 
لال مرچ کٹی ھوئی آدھا ٹی اسپون یا کالی مرچ آدھا ٹی اسپون 
کیچپ یا پیزا سوس حسب ضرورت پارسلے یا ھرا دھنیا کٹا ھوا زرا سا 

:ترکیب

گوندے ھوئے آٹے کے عام چھوٹے پیڑے بنالیں جیسے پوریاں بناتے ھوئے پیڑے بناتے ھیں پھر ان کو روٹی کی طرح بیل لیں اور کسی گول کٹر سے کاٹ لیں

ایک پیالے میں بچوں کی پسند کی ابلی ھوئی کچھ سبزی مثلا آلو مٹر چھوٹے کاٹ کر ڈالیں اگر سبزی پسند نہیں کرتے تو نہ ڈالیں نمک کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں چیز کو کرش کرلیں
ایک پیسٹری ٹرے یا مفن ٹرے جس میں پیسٹری بناتے ھیں اسے تیل یا مکھن لگاکر گریس کرلیں 
اس میں پیزا روٹی گول کٹی ھوئی رکھ دیں اس پہ کیچپ یا پیزا سوس لگائیں سبزی اور چکن کا ریشہ یا تیار بیف اسموک چھوٹا کاٹ کر یا جو بھی قیمہ بچا ھوا ھو وہ رکھ دیں یاد رھے کہ بھرنا نہیں ھے

اوپر سے کرش چیز ڈال دیں یا پہلے کرش چیز ڈال کر پھر سلامی ( یہ بنابنایا آتا ھے اسی نام سے مل جاتا ھے ) یا چکن یا قیمہ رکھ دیں اوون کو بیس منٹ پہلے ایک سو اسی پہ پری ھیٹ کرلیں 
اوون میں رکھ کر بیس منٹ تک بیک کریں 

ٹایم پورا ھوجائے تو نکال کر ٹھنڈا ھونے دیں جب تھوڑے ٹھنڈے ھوجائیں تب ٹرے سے پلیٹ میں نکال لیں 
جو بچے چیز شوق سے کھاتے ھیں یہ ان کے لئیے بہت مزے دار آسان سی ریسیپی ھے 
اگر اوون نہ ھو تو ایک خالی پتیلی چولھے پہ رکھ کر خوب گرم کریں جس طرح پہلے بھی آپ کو بتایا ھے کہ بغیر اوون کے کس طرح پیزا بنتا ھے اس پتیلی میں پتیلی رکھنے کا اسٹینڈ یا کوئی بڑا پتھر رکھ دیں اور اب پیسٹری کی ٹرے اس پہ رکھ دیں 
اور دم والی آنچ کردیں 
اس کو مکمل کور کردیں 

دس سے بارہ منٹ بعد کھول کر چیک کرلیں 
اسی ڈفھ سے آپ اور بھی منی پیزا پاکٹ پیزا فنی پیزا بناسکتی ھیں 
جن کو بنانا بتاؤں گی لیکن ھر بار ڈفھ کے اجزا اور طریقہ نہیں بتاؤں گی یہ آپ اچھی طرح سمجھ کر نوٹ کرلیں اور چولھے پہ بنانا بھی آپ کو ایک بار بتادیا ھے اسے بھی نوٹ کریں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates