Thursday 2 July 2015

دنیا کو ملے گا آج 61 سیکنڈ کا منٹ

دنیا کو ملے گا آج 61 سیکنڈ کا منٹ


پیرس (نیوزڈیسک) سوال کب ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوتا ؟ تو اس کا جواب ہے تیس جون کو 23:59 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کا منٹ جب دنیا بھر میں ایک منٹ 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔دنیا کے سات ارب سے زائد افراد میں سے بہت کم لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور ان میں سے بھی اس اضافی لمحے کو گزارنے کا منصوبہ بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔تاہم گھڑی سازی کے 

ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔تاہم یہ بات واضح رہے کہ آپ کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔1971 سے اب تک 25 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates