Monday 1 June 2015

صبح سویرے 7 منٹ آ پ کی زندگی بد ل دےگے



صبح اٹھ کر لوگ مختلف طرح کے کام کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے کام بتائیں گے جن پر صبح اٹھ کر اگر سات منٹ لگائے جائیں تو آپ کی زندگی بدل جائے گی۔
کام شروع کرنے سے قبل تیار ہوجائیں
اپنے دن کا آغاز کرنے سے قبل ذہنی طورپر تیار ہوجائیں۔آپ نے جو جو کام آج کرنے ہیں ان کی ایک لسٹ اپنے ذہن میں بنالیں۔
پہلامنٹ:اپنے دماغ سے غیر ضروری باتیں نکال دیں
آپ کو پہلا کام یہ کرنا ہے کہ اپنے ذہن سے غیر ضروری باتوں کو نکال دینا ہے۔یہاں تک کہ آپ کے موبائل اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسس کو بھی بھول جائیں کیونکہ آج ان کے بغیر کام کرنا ہوگا۔
دوسرامنٹ:گہری سانس لیں
اب جب کہ آپ اپنے ذہن کو تمام غیرضروری باتوں سے آزاد کرچکے ہیں تو اب گہرا سانس لیں۔اس طرح سانس لینے سے آپ کا جسم بہت پرسکون محسوس کرے گا۔
تیسرے سے چھٹا منٹ: چیزیں لکھیں اور نوٹس بنا لیں
اب آپ آج کی روٹین اپنے ذہن میں لائیں اور اسے لکھ لیں اور ساتھ اس بات کو بھی سوچیں کہ کون سی چیز آج آپ کو اچھی لگ رہی ہے اور جس سے آپ کوئی خاص خوش نہیں ہیں۔ایک بات کا خیال رکھیں کہ لکھنے اور سوچنے پر بہت زیادہ وقت صرف نہیں کرنا۔
ساتواں منٹ:ڈی بریف
اب آپ اپنے تمام نوٹس پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالیں اور اس بات کو دیکھیں کہ کون سا کام آپ کے لئے انتہائی ضروری ہے اور کس کام سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوگااور کس کام کو ابھی تھوڑی دیر کے لئے م?خر کیا جاسکتا ہے۔

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates