اسلام آباد (نیوزڈیسک )آنکھوں کے نیچے ہلکے بہت برے لگتے ہیں اور اس کے علاج کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن حالیہ کچھ دنوں سے انٹر نیٹ پر لوگ لپ سٹک کو آنکھوں کے نیچے ہلکوں پر لگا کر فیشن کے ساتھ ساتھ ان سے نجات پا رہے ہیں۔ایک بیوٹی ایکسپرٹ دیپیکا موٹیالا نے ایک ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے جس میںمیک اپ کرنے سے قبل اورنج سرخ رنگ کی لپ سٹک آنکھوںکے نیچے لگا رہی ہے کہ اس طرح ہلکے کم نظر آتے ہیں،پھر وہ برش کے ذریعے میک اپ کو بہتر بناتے ہوئے باقی چہرے کا میک اپ کرتی ہے۔ آنکھوں کے گرد ہلکوں کا رنگ نیلا یا جامنی طرح کا ہوتا ہے اور اگر اورنج سرخ رنگ کا استعمال کیا جائے تو آنکھوں کے ہلکے کم محسوس ہوں گے۔اس کا کہنا تھا کہ یہ ایسے ہی ہے کہ جب لوگوں کی جلد سرخ ہوجاتی ہے تو انہیں سبز رنگ کی کریم کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ یہ دونوں رنگ ایک دوسرے کی ضدہیں۔اس کا کہنا ہے کہ تجرباتی طور پر اس نے لپ سٹک کو آنکھوں کے نیچے لگا کر چھوڑ دیا اور پھر جب اسے پھیلایا تو اس میں آنکھوں کے نیچے کے ہلکے چھپ گئے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ یہ نسخہ نہیں آزماتی اور جس دن کوئی اہم میٹنگ یا پارٹی ہو تو وہ اس طریقے سے آنکھوں کے ہلکوں نے نجات پا لیتی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment