Tuesday 2 June 2015

مزاحیہ اداکاری میرے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں،ارشد وارثی


مزاحیہ اداکاری میرے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں،ارشد وارثی -
بالی ووڈ اداکارارشد وارثی کا کہنا ہے کہ بحیثیت اداکار وہ ہر قسم کے کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن ان کے ساتھ مزاحیہ اداکار کا لیبل لگ گیا ہے جو کہ ان کے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں۔ ایک انٹرویو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی پہچان اس کا پہلا کرداربن جاتا ہے ، یہی کچھ ان کے ساتھ بھی ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پہلی فلم میں مزاحیہ کردارادا کیا تھا اس لئے انہیں بھی ایک مزاحیہ اداکارہی سمجھا جاتا ہے ۔ درحقیقت ایسا نہیں ،انہوں نے جہاں مزاحیہ کردار نبھائے ہیں وہیں انہوں نے کئی فلموں میں سنجیدہ اداکاری بھی کی ہے ۔ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک انہیں ایک جیسے ہی کرداروں کی پیشکش ہوتی تھی جس سے انہیں مایوسی ہوتی تھی لیکن اب فلم انڈسٹری میں نئے تجربے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھی منفرد کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے اوراس سے وہ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates