علی ظفر نے فلم کی ڈائریکشن کے لئے عمران بابر کا انتخاب کیا ہے ۔ایکشن ڈرامہ پر مبنی فلم”دیوسائی“کی شوٹنگ شمالی علاقوں میں جائے گی۔فلم کا آغاز سال رواں کے اختتام پر ہوگا جبکہ اسے آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔اس بارے میں علی ظفر نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کی سپورٹ کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے ،جب شروع میں فلم بنانے کا اعلان کیا تو بہت سے لوگ میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کررہے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور خاموشی سے کام کرتا رہا۔میری فلم کے سکرپٹ اور میوزک پر کام جاری ہے،ہیروئین کے لئے جلد ہی آڈیشنز شروع کردیئے جائیں گے۔ اور جیسے ہی انتخاب ہوا شوٹنگ بھی شروع کردی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی کے مطابق ہی فنکاروں کا انتخاب کیا جارہا ہے اور اگر کسی کردار کے لئے غیر ملکی فنکار کی ضرورت پڑی تو اسے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment