Tuesday 2 June 2015

موبائل ایپ کے ذریعے مادھوری سے رقص سیکھیں


موبائل ایپ کے ذریعے مادھوری سے رقص سیکھیں
گزشتہ برس مادھوری نے اپنی ’آن لائن ڈانسنگ اکیڈمی‘ کھولی تھی اور یہ ایپ اسی سمت میں ایک اور قدم ہے۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ ’یہ موقع ان سب کے لیے ہے جو واقعی ڈانس سیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ڈانس کے ذریعہ ورزش کرنا چاہتے ہیں۔‘
اس ایپ کے لانچ کے موقع پر مادھوری دکشت اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے کے علاوہ فلم ساز سبھاش گھئی، اداکار جیکی شیروف اور معروف كوريوگرافر سروج خان بھی موجود تھیں۔
مادھوری کی حالیہ فلمیں ’گلاب گینگ‘ اور ’ڈیڑھ عشقیہ‘ باکس آفس پر کچھ خاص کاروبار نہیں کر پائی تھیں اور 2015 میں بھی مادھوری کی کوئی فلم نہیں آ رہی ہے۔
ایسی صورت میں مادھوری نے ٹی وی کا سہارا لیا اور رقص کے لیے معروف ٹی وی شو ’جھلک دكھلا جا‘ میں بطور جج شرکت کی۔
اب وہ اپنے فن رقص کی تشہیر اور اسے پیشہ ورانہ طور پر استعمال کرنے کے لیے آن لائن سروس کا استعمال کرنے جا رہی ہیں۔
مادھوری کے شوہر ڈاکٹر نینے نے کہا ’ہم اسے فیس بک جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ یہ ایپ مفت ہے اور آپ اس پر اپنا پروفائل بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے ڈانسرز کو نوکری بھی مل سکتی ہے۔‘
مادھوری کہتی ہیں ’ڈانس ود مادھوری‘ ایپ پر صرف وہ ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی كوريوگرافرز جیسے ٹیرینز لوئیس، ’اے بي سي ڈي‘ والے سلمان وغیرہ موجود ہیں اور وہ لڑکوں کو رقص سکھائیں گے۔
ان کے مطابق اس ایپ پر لوگ اپنے ڈانس کا ویڈیو بناکر اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوریوگرافرز ان ویڈیوز کو دیکھ کر ان کی اصلاح کر یں گے اور انہیں نئی تجاویز دیں گے۔
’اچھا ڈانس کرنے پر آپ کو اس ایپ کے ذریعہ کسی ڈانس گروپ کے لیے منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔‘
’ڈانس ود مادھوری‘ نامی یہ ایپ فی الحال آن لائن دنیا میں زیادہ مقبول نہیں لیکن ڈاکٹر نینے کہتے ہیں ’کسی بھی نئی چیزکو بڑا ہونے میں وقت لگتا ہے، جلد ہی ہمارا ایپ بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔‘

About the Author

Sajid

Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

Post a Comment

 
Style In Life © 2015 - Designed by Templateism.com | Distributed By Blogger Templates