عامر خان اپنی آنے والی فلم میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لیے وہ اپنا وزن بڑھا رہے ہیں اور شاید اسی لیے انھیں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہا جاتا ہے۔
فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے لے کر ’پی کے‘ تک انھوں نے بہت سے یادگار کردار ادا کیے لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا اپنا پسندیدہ کردار کون سا ہے تو انھوں نے کہا: ’ایک تو میں کہوں گا کہ جو رینچو کا کردار تھا (فلم تھری ایڈیٹس)، ایک میں کہوں گا کہ دھوم تھری میں جو سمر کا کردار تھا جو تھوڑا ہکلاتا تھا کیونکہ حقیقی زندگی میں بھی میں ہکلانے لگا تھا۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’جیسچر (حرکات و سکنات) کے علاوہ ایک مائنڈ سٹ (ذہنی طور پر ہم آہنگ ہونا) بھی ہوتا ہے اور اس میں جانے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ جیسچر تو پھر بھی آسان ہے۔‘
Post a Comment